بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے شمالی کوریا کو جنگی دھمکیوں کا جواب دیدیا

امریکہ نے شمالی کوریا کو جنگی دھمکیوں کا جواب دیدیا

نیو یارک۔امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹلک میزائل کے خلاف پہلا کامیاب تجربہ کرکے شمالی کوریا کو ایٹمی جنگی دھمکیوں کا جواب دے دیا۔ تھاڈ میزائل جزیرہ ہوائی سے فائر کیا گیا جس نے بیلسٹک میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔بیلسٹک میزائل سی سیونٹین کے ذریعہ فضا میں فائر کیا گیا۔ بیلسٹک میزائل نے ابتدائی سفر پیرا شوٹ کے ذریعہ کیا جس کے بعد تیزی سے ہدف کی طرف روانہ ہو گیا۔

جزیرہ ہوائی پر نصب تھاڈ میزائل سسٹم سے معلوم ہوتے ہی اینٹی میزائل چھوڑا گیا جس نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔امریکی حکام کے مطابق 5 ہزار تک رینج کے بیلسٹک میزائل کے خلاف تھاڈ میزائل کا یہ پہلا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا نے 4 جولائی کو بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کر کے کشیدگی کو بڑھا دیا تھا۔