بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع

چھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن شروع

پشاور۔غیر رجسٹرڈ چھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی رجسٹریشن تیس سال بعد کل سے شروع کی جارہی ہے ملک بھر میں رجسٹرڈ اورغیررجسٹرڈ سترہ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں پندرہ جولائی سے شروع ہونے والی افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کردیئے گئے ہیں جس کے لئے عملے کی تقرری بھی کردی گئی ہے چھ لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے لئے گیارہ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ۔

مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن پندرہ جولائی سے شروع ہو گی پشاور ، خیبر ایجنسی ، کوہاٹ ، مانسہرہ ، بنوں ، باجوڑ ایجنسی سمیت مختلف اضلاع اورقبائلی ایجنسیوں میں قائم کئے جانے والے گیارہ سنٹرز پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے موثر انتظامات کی ہدایات کی ہے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کے سنٹرز پر سیکورٹی خدشات ظاہر کئے گئے تھے جس کے پیش نظر افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا پولیس ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خصوصی ہدایات اس ضمن میں جاری کی گئی ہے۔