بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شینگائی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کیلئے تعاون کی سفارش

شینگائی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کیلئے تعاون کی سفارش

پشاور۔چائنہ شنگھائی یونیورسٹی کے چھ رکنی وفد اور محکمہ اعلیٰ تعلیم کے حکام کے درمیان ایک اجلاس بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں خیبر پختونخوا کے طالبعلموں کو سکالرشپس کی فراہمی کے مواقع پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں شنگھائی یونیورسٹی کے ڈین یاؤژمنگ نے واضح کیا کہ شینگائی یونیورسٹی 40سے زائد ممالک کے ساتھ فیکلٹی ایکسچینج اور دیگر پروگرامز میں تعاون کر رہی ہے جبکہ 125ممالک سے تعلق رکھنے والے چار ہزار سے زائد طلبہ سکالر شپ کے ذریعے شنگھائی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان سے تعلق رکھنے والے 100طلبہ کو مختلف پروگرامز میں سکالر شپس فراہم کی جارہی ہیں ۔ مشیر اعلیٰ تعلیم مشتاق احمدغنی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ تعلیم کی مد میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ طلبہ کو دی جانیوالی مالی معاونت کو 25فیصد سے مزید بڑھایا جائے۔ مشتاق غنی نے مزید کہا کہ حال ہی میں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے مختلف چائینز یونیورسٹیوں کے ساتھ روڈشو میں 21مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جبکہ اسی سال ستمبر میں 200طلبہ کو چائینز لینگویج کورس کیلئے چائینہ روانہ کر دیا جائے گا۔