بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ٹرمپ کی تلاشی کے لئے تحریک کانگریس میں جمع

ٹرمپ کی تلاشی کے لئے تحریک کانگریس میں جمع

واشنگٹن۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک باضابطہ طور پر کانگریس میں جمع کرادی گئی، ڈیموکریٹ ارکان کا کہناہے کہ صدرنے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومے کو نوکری سے نکال کر انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک باضابطہ طور پر کانگریس میں جمع کرادی گئی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جمع کرائی گئی مواخذے کی تحریک میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر نے مائیکل فلن کے خلاف روس سے متعلق تحقیقات روک کر انصاف میں رکاوٹ ڈالی۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ہٹانا بھی انصاف کے راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ ایف بی آئی کا ادارہ ٹرمپ اور روس کے درمیان روابط کی تحریک کررہا تھا۔ کانگریس میں ٹرمپ کے خلاف تحریک پر رائے شماری ہوگی۔ منظوری کی صورت میں صدر کا مواخذہ کیا جائیگا۔شیرمین اور الگرین نے اپنی ویب سائٹس پر کہا کہ ٹرمپ جونیئر کے ای میلز ٹریل بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹرمپ انتخابی حکام اور روسی حکام کے درمیان روابط تھے۔