بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کی نئی سازش

اقتصادی راہداری کیخلاف بھارت کی نئی سازش

اسلام آباد۔ اقتصادی راہداری کے خلاف پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے نئی سازش شروع کر دی گئی ، چین کی جانب سے خطے میں بالادستی سے خبردار کرنے کیلئے پارلیمینٹرین اور اہم حکومتی عہدیداروں کو گمنام خطوط ارسال کر دئیے گئے ،پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہجہان مینگرو کی جانب سے سینٹ کی انفارمیشن کمیٹی میں پیش کئے جانے والے خط کے بعد کمیٹی کے چیرمین کیپٹن (ر) صفدر نے معاملے کی تحقیقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط پیش کردیا ۔

جمعرات کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بتایاکہ گذشتہ روز اجلاس کے دوران کمیٹی کی رکن شاہجہان مینگرو کی جانب سے ایک خط پیش کیا گیا جو کہ بھارت کی جانب سے نامعلوم طریقے سے بھجوائے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پارلیمنٹرین کے دروازوں پر یہ خطوط پڑے ہوئے تھے تاہم اکثریتی پارلیمینٹرین نے اس پر توجہ نہیں دی ہے انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے اقتصادی راہداری کے خلاف ایک او ر سازش شروع کی گئی ہے ان خطوط میں یہ باور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ چین خطے پر اپنی بالادستی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے انہوں نے کہاکہ اس سازش کی تحقیقات بہت ضروری ہے کہ تمام پارلیمینٹرین کو یہ خطوط کس زریعے سے بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ یہ اقتصادی راہداری کے خلاف ایک بڑی سازش ہے اور اس کو بے نقاب کرنا بے حد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اقتصادی راہداری کے قیام پر متفق ہیں اور اس پر کسی کو بھی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو یہ سازش بے نقاب کرنے لئے اقدامات کرنے چاہیے انہوں نے کہاکہ کمیٹی کے اراکین کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی کو یہ خط پیش کرونگا تاکہ اس کے مذید تحقیقات کی جائے اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین نے بھی بھارتی سازش پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس کو بے نقاب کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔