بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور سے حج آپریشن اسلام آباد منتقل کرنیکا عندیہ

پشاور سے حج آپریشن اسلام آباد منتقل کرنیکا عندیہ

پشاور ۔باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے توسیع منصوبے کے دوران تعمیر و مرمت کے کاموں کے باعث حج آپریشن اسلام آباد ائیر پورٹ منتقل کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے جبکہ حج کیلئے فلائٹس رات کے اوقات میں چلانے کی بھی تجویز دی گئی ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پری حج آپریشن 24جولائی سے شروع ہوگا جو24 اگست تک جاری رہے گا ذرائع کے مطابق عازمین حج کیلئے تاحال فلائٹ شیڈول فائنل نہیں کیا گیا تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں جاری توسیع منصوبے کے تحت تعمیر و مرمت کے امور پر حج آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق تعمیر و مرمت کے کاموں کے باعث دن کے اوقات میں حج آپریشن کو ناممکن قرار دیا ہے اور رات کے اوقات میں حج آپریشن کی تجویز دی ہے کیونکہ رات کے اوقات میں تعمیر و مرمت کا کام بند ہوتا ہے ذرائع کے مطابق حج آپریشن پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے خیبر پختونخوا سے ہزاروں کی تعداد میں عازمین حج پشاور سے جدہ جائیں گے ۔