بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ملائشیا : ہسپتال میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک

ملائشیا : ہسپتال میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک


کوالالمپور۔ملائشیا کی جنوبی ریاست جوہور میں ایک اسپتال میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق آگ دوسری منزل پر واقع انتہائی نگہداشت کی وارڈ میں لگی۔ جہاں سات مریض تھے جن میں سے صرف ایک مریض کو بچایا جا سکا۔ اسپتال میں داخل مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔