بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گردہلاک

کوئٹہ میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گردہلاک

کوئٹہ۔کوئٹہ میں پولیس نے ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران3 دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز بروری روڈ پر عیسیٰ نگری کے علاقے میں دہشت گردوں نے اس وقت پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جب پولیس نے چند مشکوک افراد کو شناخت کیلئے روکا۔پولیس کی جانب سے مشکوک افراد کو روکنے پر دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔دہشت گردوں کی لاشوں کو شناخت کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور اے ٹی ایف نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف ، ایک پستول اور پانچ کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔