بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

پشاور۔ کرم ایجنسی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد، فاٹا سیکرٹریٹ نے تصدیق کردی ۔ایجنسی جانے کے خواہشمند صحافیوں کا داخلہ این او سی سے مشروط کردیا گیا ۔کرم ایجنسی کے لئے پیشگی اجازت نامہ ڈائریکٹر اطلاعات فاٹا کے دفتر سے جاری کیا جائے گا۔ڈائریکٹر میڈیا فاٹاعبدالسلام وزیر صحافیوں پر پابندی پولیٹکل ایجنٹ کرم کی طرف سے بھیجے گئے لیٹر کی پیروی میں عائد کی گئی ہے، کرم ایجنسی میں بغیر این او سی کے میڈیا پر پابندی سکیورٹی وجوہات کی بنا پر عائد کی گئی ہے، مخصوص حالات کے تناظر میں مخصوص وقت تک کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

کرم ایجنسی میں میڈیا اور میڈیکل ریپ کی روپ میں غیر معروف افراد کی نقل و حرکت کی نشاندہی کی گئی ہے،ان کا کہناتھا کہ این او او سی کے اجراء کے بعد میڈیا نمائندوں کو سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی جائینگی، طریقہ کار کے تحت کرم ایجنسی جانے والے صحافیوں کے لئے رہائش کا انتظام بھی کیا جائے گا، عبدالسلام وزیر کا کہناتھا کہ این اوسی کے حصول کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ میں شناختی کارڈ کو لازمی قراردیا گیا ہے ۔