بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودیہ میں حج کے موقع پر خطرناک وباء پھیلنے کا خطرہ

سعودیہ میں حج کے موقع پر خطرناک وباء پھیلنے کا خطرہ

لندن۔عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والی ہیضے کی وبا ء اس سال سعودی عرب میں حج کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر ہر سال دو سے چار ملین مسلمان سعودی عرب پہنچتے ہیں اور اس بار ڈینگی بخار، زیکا وائرس اور ہیضے کی وبا پھیلنے کا خطرہ ہے۔

تاہم ادارے کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ریاض حکام ایسی کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت سے منسلک ایک ماہر ڈومینیک لیگروس کے مطابق سعودی عرب میں اس بیماری کے پھیلا سے بچنے کے لیے گرچہ نظام اور طریقہ ہائے کار موجود ہیں تاہم حج کے موقع پر بہت سے متاثرہ ممالک کے شہری ایک جگہ جمع ہوں گے۔