بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت سے وفاق سے معذرت کر لی

خیبر پختونخوا حکومت سے وفاق سے معذرت کر لی

پشاور ۔خیبر پختونخوا حکو مت نے تمباکو کی نقل و حمل پر پابندی کے لئے وفاق سے معذرت کر لی ہے ٗپاکستان ٹوبیکو بورڈ کی درخواست پر صوبائی محکمہ زراعت نے تمباکوکی بین الاضلاعی نقل و حمل پر زیر دفعہ 144 پابندی سے معذرت کر تے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تجویز دفعہ 144 کی تر جیحات پر پوری نہیں اترتی ٗکیوں کہ تمباکوزرعی پیداوار کے زمرے میں نہیں آتا اور اس کے معاملات کو وفاقی حکو مت کنٹرو ل کر تی ہے۔

دوسرے یہ کہ مارکیٹ میں تمباکو آذادانہ طور پر مہیا ہو نا چاہےئے ٗتاہم محکمہ زراعت نے تجویز دی ہے کہ تمباکو پیداکر نے والے اضلاع سے مانسہرہ اور بونیر کو تمباکو کی ترسیل پر نظر رکھی جائے تا کہ گھٹیا کوائلٹی کا تمباکو دوسرے اعلیٰ کوائلٹی کے تمباکو میں شامل نہ کیا جا سکے ۔