بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سینٹ اجلاس پیر کو تین بجے شروع ہوگا

سینٹ اجلاس پیر کو تین بجے شروع ہوگا


اسلام آباد ۔ ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس پیر کو سہ پہر تین بجے ہوگا‘ اجلاس میں مرحوم سینیٹر آغا شہباز درانی کی ناگہانی وفات کے حوالے سے تعزیتی قرارداد اور ریفرنس پیش کیا جائے گا‘ مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایوان بالا (سینٹ) کا اجلاس (آج) پیر کی سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کریں گے تلاوت کے بعد اجلاس میں مرحوم سینیٹر آغا شہباز درانی کے ناگہانی انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی بعد ازاں مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی ہوگی۔