بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سینیگال میں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑمچنے سے 8 افراد ہلاک

سینیگال میں فٹبال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران بھگدڑمچنے سے 8 افراد ہلاک

ڈاکار: سینیگال میں فٹ بال اسٹیڈیم میں میچ کے دوران تصادم اور بھگدڑ مچنے سے 8 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

سینیگال کے دارالحکومت ڈاکارمیں ڈیمبا ڈیوب فٹ بال میچ کے دوران دوگروپوں میں تصادم ہوگیا، دونوں طرف سے ایک دوسرے پر پتھراو کیا گیا اور اسٹیڈیم میں آگ لگانے کی کوشش بھی کی گئی، تماشائیوں کی دھکم پیل کے باعث ایک خاتون سمیت 8 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا لیکن اس سے افراتفری مزید پھیل گئی اوربھگڈرسے اسٹیڈیم کی دیواربھی گرگئی۔

کھیلوں کے وزیرمتردارکا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے آنسوگیس کے استعمال سے بھگدڑمچی اورلوگ مزید مشتعل ہوگئے تاہم اب حالات پرقابوپالیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا بھی آغازکردیا گیا ہے۔