بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن پر عارضی پابندی

نئے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن پر عارضی پابندی


اسلام آباد۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) نے نئے میڈیکل کالجز کی رجسٹریشن پر عارضی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے وزارت صحت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کے صدر ڈاکٹر شبیر لہری نے کہا ہیکہ میڈیکل کی تعلیم اداروں اور طلبہ کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے پابندی عائد کئے جانا ایک ضروری امر ہے وزارت صحت کے سیکریٹری ایوب شیخ نے اس حوالے سے کیا ہے کہ اگر پی ڈی ایم سی کی جانب سے سفارشات بھیجی جاتی ہیں تو وزارت ان پر غور کرتی ہے اور ان کی روشنی میں مناسب کارروائی عمل میں لاتی ہے۔

میڈیکل تعلیم اور نجی اداروں کو اس وقت شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ فکلیٹی ممبران کی دستیابی پاکستان میں ایک بڑا مسئلہ ہے مگر اس کے باوجود وزارت صحت نے 30جون کو پی ایم ڈی سی کو رجسٹریشن کے لئے 20میڈیکل کالجز کی فہرست بھیجی تھی جس پر کونسل نے سکروٹنی کا عمل شروع کردیا ہے اور تمام ذاویوں سے انسپکشن کے بعد 31اکتوبر تک یہ عمل کرلیا جائے گا اور منظور کردہ کالجز کی فہرست وزارت صحت کو بھجوائی جائے گی۔