بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پری حج آپریشن باچا خان ایئر پورٹ سے بحال

پری حج آپریشن باچا خان ایئر پورٹ سے بحال

پشاور۔وفاق نے پری حج آپریشن باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مکمل کرنے کی منظوری دیدی ہے جس کے لئے فضائی آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگاتمام پروازیں دن کے اوقات میں ہی روانہ ہوں گی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر پورٹ کی توسیع منصوبے کے پیش نظر پری حج آپریشن اسلام آباد سے کرنے یا پھر رات کے اوقات میں پروازیں چلانے کی تجویز دی تھی تاہم وفاق نے عازمین حج کی مشکلات کے پیش نظر پری حج آپریشن پشاور سے ہی کرنے کی منظوری دی ہے اور ہدایت کی ہے کہ دن کے اوقات میں ہی پروازوں کا شیڈول جاری کیا جائے ادھر حاجی کیمپ پشاورکی رونقیں ایک سال بعدبحال ہوگئی ہیں ،بینکوں اورائیرلائنزنے اپنے اپنے عارضی دفاتربھی قائم کردئیے ہیں حج آپریشن کے سلسلے میں عازمین حج 23جولائی سے حاجی کیمپ میں رپورٹ کریں گے ۔