بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ

شریف فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ


اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کی فیملی کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کا بزنس ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو سب کرپشن پر مبنی ہے منگل کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کا بزنس ریکارڈ اب واضح طور پر عوام کے سامنے آچکا ہے جو سب کرپشن پر مبنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور برطانیہ میں شریف فیملی کا تمام تر بزنس خسارے میں رہا لیکن اس کے باوجود نوازشریف اور ان کے بچوں کی ذاتی دولت میں اضافہ ہوا اور اس کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف برادران نے ہمیشہ معاشرتی فلاح وبہبود کے پراجیکٹس کے بجائے میگا پراجیکٹس پر توجہ مرکوز رکھی جہاں سے وہ پیسہ بناسکے کیوں کہ بڑے منصوبوں میں کرپشن کی جاتی ہے۔