بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ کے بھارت چین کشیدگی پر شدید تحفظات

امریکہ کے بھارت چین کشیدگی پر شدید تحفظات

واشنگٹن ۔ امریکہ نے بھارت اور چین کے درمیان سکم سیکٹر میں بڑھتی ہوئی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ حالیہ کشیدہ صورتحال کو معمول پر لانے اور قیام امن کیلئے مل بیٹھ کر پر امن مذاکرات کر یں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نورٹ نے ایک نیوز کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہو ئے بتایا کہ کہ ہم جانتے ہیں کے ڈوکلام کے علاقے سکم سیکٹر پر بھارت اور چین کی افواج کے درمیان موجودہ صورتحال تشویشناک ہے اور امریکہ کو موجودہ کشیدہ صورتحال پر تحفظات ہیں انہو ں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ دونوں فریقین موجودہ کشیدہ صورتحال کو کم کرنے اور قیام امن کیلئے بہتر انتطامات کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سرحدی علاقے میں چین کی جانب سے سڑک کشادہ کرنے کے منصوبے کو روک دیا۔ یہ تنازع گذشتہ ماہ سکّم کی سرحد کے نزدیک بھوٹان کے ڈوکلام خطے سے شروع ہوا۔ چینی فوجی یہاں سڑک تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔انڈیا کا کہنا ہے کہ اس نے گذشتہ ماہ اس علاقے میں فوجیں اس لیے بھیجی تھیں تاکہ وہ اس علاقے میں نئی سڑک کی تعمیر کو روک سکے جس علاقے پر بھوٹان اور چین دونوں اپنا دعویٰ کرتے ہیں۔

یہ علاقہ انڈیا کے شمال مشرقی صوبے سکم اور پڑوسی ملک بھوٹان کی سرحد سے ملتا ہے اور اس علاقے پر چین اور بھوٹان کا تنازع جاری ہے جس میں انڈیا بھوٹان کی حمایت کر رہا ہے۔انڈیا کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سڑک مکمل ہو جاتی ہے تو اس سے چین کو انڈیا پر سٹریٹیجک برتری حاصل ہو جائے گی۔