بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کراچی ،اسٹیٹ بینک کے سینئر نائب صدر قتل

کراچی ،اسٹیٹ بینک کے سینئر نائب صدر قتل


کراچی۔شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سینئر نائب صدر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔شارع فیصل پولیس کے مطابق 51 سالہ محمد صادق صدیقی کو گلستان جوہر میں مشتبہ ڈاکوؤں نے ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل کیا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) گلشن ڈاکٹر فہد احمد کا کہنا تھا کہ محمد صادق گلستان جوہر میں واقع راڈو بیکری میں کچھ خریدنے کے لیے گئے تھے، جہاں 2 ڈاکوؤں نے ان سے کار چھیننے کی کوشش کی۔

ڈکیتی کی کوشش پر محد صادق نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے انہیں گولی مار کر شدید زخمی کردیا اور ان کی گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔محمد صادق صدیقی زخموں کی تاب نہ لاسکے اور دم توڑ گئے۔اسٹیٹ بینک کے سینئر نائب صدر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔