بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوران ملازمت فوت اہلکاروں کے لواحقین کیلئے مراعات

دوران ملازمت فوت اہلکاروں کے لواحقین کیلئے مراعات

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے دوران ملازمت فوتگی کی صورت میں سر کاری ملازمین کے لواحقین کو مالی امداد کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے اس ضمن میں صو بائی حکو مت نے محکمہ سٹیبلشمنٹ کی سمری کی منظوری دے دی ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ وفاقی حکو مت نے سر کاری ملازمین کی دوران ملازمت فوتگی کی صورت میں مالی امداد کی رقم میں2015 ء سے اضافہ کیا ہے چونکہ وفاقی حکو مت کی طرف سے منظور کی گئی رقم صو بائی حکو مت کی پہلے سے جاری پالیسی کے تحت ادا کی جانے والی رقم سے زیادہ ہے اس لئے وفاق کی پالیسی کے تناظر میں صو بائی ملازمین کے لئے ملنے والی امداد میں بھی اضافہ کیا جائے ٗصو بائی حکو مت نے ان سفارشات کے تحت گریڈ ایک سے 22 تک کے ملازمین کے لئے نئی شرح سے امداد کی منظوری دے دی ہے ۔

گریڈایک سے 4 تک 2 لاکھ کی بجائے 6 لاکھ روپے ٗگریڈ 5 سے 10 تک 3 لاکھ کی بجائے 9لاکھ روپے ٗگریڈ11 سے15 تک 4لاکھ کی بجائے 12 لاکھ روپے ٗگریڈ16 اور17 کے لئے 5 لاکھ کی بجائے15 لاکھ روپے ٗگریڈ18 اور19 تک8 لاکھ کی بجائے 24 لاکھ روپے ٗ گریڈ20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لئے 10 لاکھ کی بجائے30 لاکھ روپے کر دےئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ سکیورٹی کے تحت وفات کی صورت میں گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو 3 لاکھ روپے ٗگریڈ 17 کے ملازمین کو 5 لاکھ ٗگریڈ18 اور 19 کے ملازمین کو 9 لاکھ اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے کی اضافی امداد دی جائے گی ۔