بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ’’بگ باس 11‘‘ کے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی

’’بگ باس 11‘‘ کے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آگئی

ممبئی: بھارت کے مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے 11 ویں سیزن کے لیے شرکاء کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔

بھارت کے مشہور ریلیٹی شو بگ باس کے ہر سیزن کا دنیا بھر میں مداح بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہیں جو مسلسل 10 سیزن کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں اور اب 11ویں سیزن میں بھی دبنگ اداکار میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے، ویسے تو ہر سیزن سے پہلے سلو میاں کی شو سے علیحدگی سے متعلق خبریں زیر گردش کرتی ہیں لیکن ہمیشہ ہی انتظامیہ دبنگ خان کے مطالبات تسلیم کر لیتی ہے کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے بغیر ’بگ باس‘ کی شہرت کچھ نہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر سے شروع ہونے والے ’بگ باس‘ کے 11 ویں سیزن کے لیے آڈیشن کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے لیکن اب تک کسی بھی مشہور شخصیت نے شو میں انٹری کے لئے آڈیشن نہیں دیا۔ بالی ووڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق ’بگ باس 11‘ کے لیے بہت سے نام فائنل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 11 ویں سیزن میں بھارتی یوٹیوب اسٹار ڈھنچک پوچا، مشہور فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں شاہ رخ خان کی بیٹی کا کردار ادا کرنے والی نِیا شرما، ٹی وی اداکارہ اچنت کور، ماڈل اور اداکار پیرل وی پوری اور ٹی وی اداکارہ ڈیولینا بھاچاریا شامل ہیں۔