بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / رام ناتھ کووِند بھارت کے نئے صدر منتخب

رام ناتھ کووِند بھارت کے نئے صدر منتخب


ئی دہلی: بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حمایت یافتہ رام ناتھ کووِند بھارت کے 14ویں صدر منتخب ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارتی الیکشن کمیشن نے کہا کہ رام ناتھ کووند بھارتی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کے 65 فیصد ووٹ حاصل کرکے ملک کے صدر منتخب ہوئے۔

71 سالہ سابق وکیل اور ہندوؤں کی دلِت ذات سے تعلق رکھنے والے رام ناتھ کووند کو بی جے پی نے صدارت کے منصب کے لیے نامزد کیا تھا، جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی سابق رکن پارلیمنٹ میرا کمار کو صدارت کے لیے نامزد کیا تھا۔

اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے رام ناتھ کووند کو صدر بننے کی مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔