بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / ملالہ امن ایوارڈ یافتہ چینی کی وفات پر رنجیدہ

ملالہ امن ایوارڈ یافتہ چینی کی وفات پر رنجیدہ

ملالہ یوسفزئی نے چین کے معتبر انسانی حقوق کے علمبردار، تجزیہ نگار اور امن ایوارڈ یافتہ لیو ژیابو کی کینسر کی وجہ سے انتقال پر چین کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا یا ہے ۔ اپنے دورہِ نائیجریا کے دوران جاری کیے گئے ایک بیان میں ملالہ یوسفزئی نے چینی حکومت کی جانب سے حراست میں لیے گئے لیو ژیابو کی دوران قید موت کو انتہائی افسوناک قرار دیکر کہاہے کہ ہر حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نامور شہریوں کی خصوصی حفاظت کرے۔

میں ایسے تما م حکومتوں کی مخالفت کرتی ہوں جو اپنے شہریوں کی آزادی پر قد غن لگاتے ہیں ‘۔ ملالہ نے مزید کہا کہ وہ اُمید رکھتی ہیں کہ دُنیا بھر کے لوگ لیو ژیابو کے نظریات سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں گے اور نسلی امتیاز کے خاتمے اوربنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہدکریں گے ۔اپنے دورے کے دوران ملالہ یوسفزئی نے نائیجریا کے صدر سے ملاقات کی اور وہاں تعلیمی بحران کے خاتمے کیلئے شعور اُجاگر کرنے میں اپنی خدمات پیش کیں ۔