بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم کی نااہلی ٗنئے قائد ایوان کون ہو سکتے ہیں؟

وزیراعظم کی نااہلی ٗنئے قائد ایوان کون ہو سکتے ہیں؟

اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی صورت میں نیا قائد ایوان لانے پر غور شروع کر دیا، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ممکنہ نااہلی کے فیصلے کے پیش نظر نواز شریف کے متبادل وزیراعظم لانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

نئے وزیراعظم کے لئے4ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی شامل ہیں، ان میں شاہد خاقان عباسی کو نئے وزیراعظم کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔