بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

عمران خان کی پارٹی رہنماؤں سے سیاسی حکمت عملی پر مشاورت

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا میں پارٹی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔جمعہ کوسپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماوں کا ہنگامی اجلاس بنی گالا میں طلب کرلیا۔

اجلاس کے دوران عمران خان پی ٹی آئی کے رہنماوں سے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی۔خیال رہے کہ پاناما کیس میں تحریک انصاف فریق جماعت ہے جب کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی عملدرآمد بینچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ۔