بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ٗ اہلکار شہید

خیبر ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ٗ اہلکار شہید

خیبر ایجنسی ۔خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ راجگل میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے دوران دھما کے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا ایک اہلکار جا ں بحق اورایک زخمی ہوگیا ،وادی تیراہ میں گزشتہ سات دنوں سے آپریشن خیبر 4جاری ہے سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کے دور افتادہ علاقے وادی تیراہ راجگال علاقے میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار دہشت گردوں کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مصروف تھے کہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کا زور دار دھماکہ ہوا جس میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا اہلکاریاسر جاں بحق جبکہ تبریز شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر تیراہ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیاواضح رہے کہ وادی تیراہ میں گزشتہ سات دنوں سے آپریشن خیبر فور جاری ہے جس میں سیکیورٹی فورسز نے درجنوں دہشت گردوں کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔