بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پولیو مہم ٗہزاروں بچے قطروں سے محروم رہنے کا انکشاف

پولیو مہم ٗہزاروں بچے قطروں سے محروم رہنے کا انکشاف


پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کے دوران 56ہزاربچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے ٗ انسداد پولیو مہم کی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے مطابق 10 جولائی کو انسداد پولیو مہم چلائی گئی تھی جس میں 29لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیاتھا ۔

تاہم مہم کے دوران 28لاکھ 54ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے جبکہ 56لاکھ بچے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہے ان میں سے بیشتر والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے جبکہ بعض بچے گھروں میں موجودنہیں تھے۔