بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ینگ ڈاکٹرز کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان


پشاور۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے خلاف انتقامی کاروائیاں کرنے پر بنی گالہ لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے 27جولائی کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں علامتی احتجاج کا فیصلہ کر لیا ہے وائی ڈی اے کے چیئرمین ڈاکٹرحیدر شاہ نے جمعہ کے روز جی ٹی روڈ پر ڈاکٹروں کے احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی انتقامی کاروائیوں کے خلاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ تک مارچ کیا جائے گا جہاں پر انہیں وعدے یاد دلائیں گے انہوں نے کہا کہ منگل کے دن تمام ہسپتالوں میں جنرل باڈیز کے اجلاس ہونگے جبکہ 27جولائی کو ایل آر ایچ میں پر امن احتجاج کیا جائے گا ۔