بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان طلبہ کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

افغان طلبہ کو پاکستان آنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد۔ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت افغان طلبہ کو طور خم سے آنے جانے کی اجازت دے دی ہے، تاکہ طلبہ بلا روک ٹوک اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔تفصیلات کے مطابق افغان طلبہ کے لئے سکیورٹی کارڈ کا اجراء اور رجسٹریشن بھی شروع کردی گئی ہے۔

افغانستان کے سرحدی علاقوں سے روزانہ سینکڑوں بچے حصول تعلیم کے لئے خیبر ایجنسی کا رخ کرتے تھے۔ حصول تعلیم کا سلسلہ بحال ہونے پر افغان طلبہ کے چہرے بھی کھل اٹھے ہیں۔اسکے علاوہ علاج معالجے کے لئے پشاور کا رخ کرنے والے افغان باشندوں کو بھی رعایت دی گئی ہے۔