بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قطر عرب ممالک سے مذاکرات  پر آمادہ

قطر عرب ممالک سے مذاکرات  پر آمادہ


دوحہ ۔ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کسی بھی حل کو قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔قطر ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا کہ کسی بھی حل کو قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ ٹی وی پر اپنے خطاب میں قطر کے امیر نے ملک کے خلاف ’جھوٹے الزامات لگانے کی مہم‘ کی سختی سے مزمت کی اور اپنے لوگوں کی برداشت کی تعریف کی۔

شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا کہ ’جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ قطر میں زندگی معمول کے مطابق گزرتی ہے۔‘تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’اب عوام کو حکومتوں کے درمیان سیاسی مسائل سے آزاد کرنے کا وقت آ گیا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’جہاں تک قطر کی خودمختاری کا احترام کیا جائے گا، ہم ان مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔