بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریلوے کا ٹرینوں سے اکانومی پسنجر کوچز ختم کرنیکا فیصلہ

ریلوے کا ٹرینوں سے اکانومی پسنجر کوچز ختم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔پاکستان ریلوے نے عوامی ایکسپریس ، خوشحال ایکسپریس ، خیبر میل سمیت تمام ٹرینوں سے اکانومی پسنجر کوچز ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور مرحلہ وار طورپر مستقبل میں مکمل طور پر ائیر کنڈیشن کوچز کا نظام لانے کی منصوبے پرکام شروع کردیاہے اس سلسلے میں 120سے 160کلو میٹر فی گھنٹہ چلنے کی صلاحیت رکھنے والے نئے پسنجر ائیر کندیشنز کوچز کی تیاریاں اور پرانی اکانومی کوچز کو اے سی کوچز کے طور پر بحالی کے منصوبے پرکام شروع کردیا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق پرانی اکانومی کوچز کو اے سی کوچز میں تبدیل کرنے کے لئے 1500ملین کے فنڈز بھی رواں مالی سال میں ریلز ہو جائینگے ریلوے انتظامیہ نے ریلوے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات شروع کئے ہیں تاکہ ریلوے سسٹم میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ مسافروں کو بھی سہو لیات فراہم ہو سکے ۔