بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا

بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا

نئی دہلی۔خطے میں چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والے بھارت کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا، بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فوج کے پاس گولہ بارود کا سٹاک شدید کم ہے، جنگ کی صورت میں بھارت 10 دن بھی نہیں لڑ سکتا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنگ کی دھمکیاں اور سرجیکل سٹرائیک کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت کے پلے درحقیقت سوائے جنگی جنون اور زبانی جمع خرچ کے کچھ بھی نہیں بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دو چار ہیں اور جنگ ہونے کی صورت میں دس دن کے اندر اندر بھارتی فوج کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کا سامنا ہے۔یاد رہے کہ یہ رپورٹ ایسے وقت میں پیش کی گئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔ بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق، جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم 40 دن کیلئے ہونے چاہیں۔