بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 2سیکورٹی اہلکار زخمی

خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 2سیکورٹی اہلکار زخمی


تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ہونے والے دھماکےمیں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیبر ایجنسی کے علاقے شین درنگ اکاخیل میں سرپسندوں کی جانب سے آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں میں سیکورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز نے جائے وقوع پر پہنچ کرزخمیوں کواسپتال منتقل کیا جبکہ علاقے کو گھیرے میں لےکرسرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

یاد رہےکہ گذشتہ روز آئی ایس پی آرکی جانب سے ایک جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آپریشن خیبر فور کے تحت 21 جولائی کو پاک-افغان سرحدی علاقے میں بلند ترین مقام بریخ محمد کنڈاؤ پر دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے۔ کارروائی کے بعد پاک فوج نے علاقے کو کلیئر قرار دے کر 12 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی چیک پوسٹیں قائم کردیں