بریکنگ نیوز
Home / شوبز / “شیوے” نے “اے دل ہے مشکل” کومات دے دی

“شیوے” نے “اے دل ہے مشکل” کومات دے دی


ممبئی۔ کرن جوہر کو بڑی مشکل سے بھارت میں ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کی اجازت ملی لیکن صورت حال یہ ہے کہ ابتدائی جائزوں کے مطابق فلم کو وہ پزیرائی نہیں مل رہی جس کی توقع کی جارہی تھی۔

کرن جوہرنے ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کو بڑے ارمانوں سے بنایا، اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان شامل ہیں جن کی اداکاری کی ہرکوئی تعریف کرتا نظرآتا تھا لیکن مقبوضہ کشمیرمیں برہان وانی کی شہادت اوراڑی واقعے کے حالات نے ایسا موڑ لیا کہ جو منظورنظرتھے۔

وہی معتوب ٹھہرے، فواد خان ہی کی وجہ سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں نے فلم کی نمائش نہ ہونے دینے کا اعلان کردیا، اس کے بعد فلم سازوں کی یونین نے پاکستانی اداکاروں اورتیکنیکی عملے کو کام نہ دینے اورپھرسینما گھرمالکان نے اس کی نمائش سے انکارکردیا۔