بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بھارت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ میں رپورٹ پیش

بھارت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر اقوام متحدہ میں رپورٹ پیش


اسلام آباد ۔اقوام متحدہ کی نمائندہ تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت امن معاہدہ کو سبوتاژ کرتے ہوئے بدترین دشمنی کی مثال قائم کر رہا ہے،آزاد کشمیر کی لائن آف کنٹرول،چکوٹھی،کیل،لیپہ،تتری نوٹ،عباس پور،کھوئی رٹہ اور نکیال سمیت دیگر ملحقہ علاقوں پر درجنوں بار خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں14 شہری شہید اور60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں درندگی کی انتہا کرتے ہوئے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کی مدد سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت دنیا کا بہت بڑا دہشتگرد ملک ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعد اب تک سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اس حوالے سے اسرائیل بھارت کی مدد کر رہا ہے،معلومات کے مطابق گزشتہ پانچ برس میں اسرائیل نے اوسطاً ہر برس میں بھارت کو ایک ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کئے ہیں۔

حالیہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے نتیجہ میں بھارت کے بحری جہازوں پر براک میزائل نصب کرنے کا معاہدہ ہے،630 ملین ڈالر کے معاہدہ میں 4بحری جہازوں پر میزائل نصب کرنا ہوں گے،معلومات کے مطابق پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بننے کے لئے مودی اور نیتن یاہو کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں اور ہر موقع پر فائدہ لیتے ہوئے نئی نئی سازشوں کو متعارف کروا رہے ہیں۔