بریکنگ نیوز
Home / شوبز / پاک بھارت کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان آمد

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی پاکستان آمد


 کراچی۔ پاک بھارت کے درمیان کشیدگی کے باوجود بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پوجا بھٹ پاکستان پہنچ گئیں جہاں پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے وہ کراچی پہنچیں، پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ نجی دورے پر پاکستان آئی ہوں۔،

ہمیشہ کی طرح پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے یہاں کے لوگوں سے ہمیشہ پیار ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کراچی آچکی ہوں جب کہ بھارت سے پروازیں پاکستان آرہی ہیں اس لیے جب راستے کھلے ہیں تو اداکار بھی آئیں گے۔