بریکنگ نیوز
Home / کھیل / اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

اعصام الحق نے ہال آف فیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا

اسٹینفورڈ : پاکستان کے ٹینس اسٹاراعصام الحق اور ان کے پارٹنر راجیو رام نے نیو پورٹ میں ہونے والا ہال آف فیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔
 

اعصام اور راجیو کی جوڑی نے آسٹریلیا کے میٹ ریڈ اور جان پیٹرک اسمتھ کو فائنل میں 6-4، 4-6 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل اپنے نام کر لیا۔

فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ میں نیوپورٹ سے محبت کرتا ہوں اور یہ میرا پسندیدہ مقام بھی ہے اس لیے یہاں دوبارہ واپس آنا بھی پسند کروں گا اور آج خوشی دوبالا ہوگئی کہ اپنے پسندیدہ مقام پر اپنے خواب کی تعبیر پائی۔

اعصام الحق نے اپنے جوڑی دار امریکی کھلاڑی راجیو رام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجیو کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا تجربہ رہا اوریہ ہفتہ ہمارے لیے بہت شاندار رہا اور ہم نے پہ در پہ کامیابیاں حاصل کیں۔

اعصام الحق کے پارٹنر راجیو رام نے کہا کہ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کھیلتے ہوئے ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ ہم آئندہ بھی ساتھ کھیلیں گے۔

خیال رہے کہ یہ اعصام کے کیرئیر کا رواں سال کا چوتھا ٹائٹل ہے۔