بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں سول ایوارڈ کیلئے اہم شخصیات کی لسٹ تیار

خیبر پختونخوا میں سول ایوارڈ کیلئے اہم شخصیات کی لسٹ تیار

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے سول ایوارڈ کے لئے اہم شخصیات کے لسٹ کی منظوری دیدی ہے جو کہ آئندہ ہفتے وفاقی حکومت کو ارسال کردی جائیگی اور چودہ اگست کو ان شخصیات کو سول اعزازات دیئے جائینگے سول ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے والوں میں صحافی ، اداکار ، ڈاکٹر ، کھلاڑی ، سابق سپورٹس مین ، پولیس اہلکار ، وغیرہ شامل ہیں ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سول ایوارڈ کے لئے تین سیکرٹریوں پرمشتمل صوبائی کمیٹی برائے سول ایوارڈ تشکیل دی ہے۔

جنہوں نے مختلف شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ، صدارتی ایوارڈ ، سپیشل ایوارڈ ، ہلال شجاعت ، ستارہ شجاعت ، قائداعظم پولیس میڈل ، پولیس میڈل، وغیرہ دیئے جائینگے جبکہ بعض شخصیات کے نام فہرست سے خارج کئے گئے ہیں ۔