بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں گھپلوں کی تحقیقات کا آغاز

پشاور۔خیبرپختونخوااحتساب کمیشن نے ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال میں50کروڑکی لاگت سے بننے والے گائنی پیڈوارڈ میں وسیع پیمانے پرگھپلوں کی تحقیقات شروع کردی ہے اوراحتساب کمیشن کی تحقیقات ٹیم نے انویسٹی گیشن افسر کی قیادت میں ہسپتال میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کے بیانات قلمبند کر کے ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ سابق چیف ایگزیکٹوسمیت متعدد افسروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں احتساب کمیشن کے ترجمان کے مطابق 50کروڑ کی لاگت سے تعمیرہونے والی گائنی اورپیڈوارڈکی ناقص عمارت جبکہ 13کروڑ روپے کے الیکٹرومیڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کی گئی جو کہ پڑے پڑے ناکارہ ہوگئے ہیں یہ وارڈ چار سال قبل تعمیرہوئی اورتاحال اس کو آپریشنل نہیں کیاجاسکاجس سے انتظامیہ کی لاپرواہی کااندازہ لگایاجاسکتاہے ۔