بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / زرداری کے مغوی ساتھی اچانک گھر پہنچ گئے

زرداری کے مغوی ساتھی اچانک گھر پہنچ گئے

اسلام آباد۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی نواب لغاری اسلام آباد کے نواحی علاقے سواں گارڈن واقع اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں نامعلوم افراد گاڑی میں نواب لغاری کو سواں کے علاقے میں چھوڑ گئے تھے نواب لغاری کو 14اپریل کو نامعلوم افراد نے گھر سے اٹھایا تھا نواب لغاری کی بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت تھا اور متعلقہ ججز نے خبردار کیا تھا کہ اگر آئندہ سماعت تک بازیاب نہ کرایا گیا تو عدالت سیکریٹری دفاع اور داخلہ کو بلائیں گے تاہم اب وہ اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ان کے قریبی ذرائع کے مطابق نواب لغاری کی حالت اچھی نہیں ہے۔