بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاکستان واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا اہم عنصر

پاکستان واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا اہم عنصر

واشنگٹن/کابل۔امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغان جنگ نہیں جیتی جاسکتی،پاکستان جنوبی ایشیاء کیلئے واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا اہم عنصر ہوگا۔افغان ٹی وی ’’طلوع نیوز‘‘ کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا ہے۔

پاکستان جنوبی ایشیاء کیلئے واشنگٹن کی نئی حکمت عملی کا اہم عنصر ہوگا۔انکا کہنا تھاکہ پچھلے سالوں میں حاصل کردہ تجربات سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی مد د کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔

لہٰذا ہم درمیان میں ہیں مجھے لگتا ہے کہ یہ رواں ہفتے ریفر کردیا جائے گاہم ایک تجزیے کے بیچ میں ہیں اور یہ افغان جائزہ نہیں ہے اور میں آپ کے سوال کا مختصر جواب دیتا ہوں کہ اگر ہم وسیع تر حکمت عملی کے تناظر میں ہیں تو کامیاب ہونے کا امکان ہے تو ہمیں صرف زمین پر زیادہ صلاحیت فراہم کرنا چائیے اس لیے میں یقین ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے اضافی فورسز انھیں مذید مسابقتی بنائیں گی ۔ افغانستان میں اضافی امریکی افواج کی تعیناتی کے حوالے سے ڈانفورڈ نے کہاکہ افغانستان میں اضافی افواج کی تعیناتی سے روایتی افواج کو باغیوں کے ساتھ زیادہ قوت سے لڑنے میں مدد ملے گی۔