بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کوعمران خان کی مکمل منی ٹریل مل گئی

پی ٹی آئی کوعمران خان کی مکمل منی ٹریل مل گئی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے منی ٹریل کی تمام بینکنگ دستاویزات حاصل کرلیں، تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی ڈال دی گئیں۔ آج نااہلی کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں پیش کی جائیں گی۔

PTI MT

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی مکمل منی ٹریل حاصل کرلی۔  فلیٹ کی ادائیگی اورسسیکس کاونٹی کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ بھی مل گیا۔ کیری پیکر سیریز کی بینکنگ ٹریل سپریم کورٹ کو فراہم کی جائے گی جبکہ اشتہاری آمدنیوں کا بینکنگ لین دین بھی عدالت میں جمع کروایا جائے گا ۔

PTI MT1

منی ٹریل سے متعلق کاغذات عدالت میں پیش کرنے کیلئے وکلا کےحوالے کردیے گئے۔ عمران خان کی منی ٹریل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرڈال دی گئی ہے جس میں کیری پیکر کی ادائیگیوں کا بینکنگ ریکارڈ اور اسپانسرشپ سے حاصل آمدن کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔

PTI MT2

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ پوری منی ٹریل عدالت عظمیٰ میں پیش کی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ منی ٹریل عدالت اور قوم دونوں کے سامنے پیش کرنےکو تیار ہیں۔