بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں جوان مراکز کے قیام کی تیاریاں تیز

خیبر پختونخوا میں جوان مراکز کے قیام کی تیاریاں تیز


پشاور۔پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے چنگل سے محفوظ رکھنے اوران کو مثبت سماجی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کی غرض سے انکو بھرپور طریقہ سے متحرک او ر فعال کرنے کے لئے صوبہ بھر میں 32جوان مراکز کے قیام کی تیاریاں تیز کردی ہیں ابتدائی طورپر یہ جوان مراکز ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر قائم کیے جائیں بعدازاں بتدریج ان کادائرہ یونین کونسلوں تک پھیلایا جائے گا اس حوالے سے صوبہ کی نئی یوتھ پالیسی میں سٹریٹجی وضع کرلی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق یہ جوان مراکز نوجوانوں کی کھیلوں کی سرگرمیوں کے علاوہ سماجی خدمات اور متعلقہ محکمے کی طرف سے منظورکی جانے والی اویئرنیس کمپین کے حوالے اہم اور بنیادی کردار اداکریں گے اسی طرح یہ مراکز اعلیٰ تعلیم یافتہ ،معمولی تعلیم یافتہ ،غیر تعلیم یافتہ ،ہنر مند اور غیر ہنرمند نوجوانوں کا تفصیلی ڈیٹا بھی اکٹھا کریں گے اس حوالے سے رابطہ پر صوبائی وزیر برائے امور نوجوانان محمود خان نے روزنامہ آج کو بتایا کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو تعمیر سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے ان کی صلاحیتوں سے استفاد ہ کے لئے کوشاں ہے اورا س حوالے سے پالیسی تیارکرلی گئی ہے جس کے تحت نہ صرف جوان مراکز قائم ہونگے بلکہ نوجوانوں کے اوربھی کئی منصوبے شروع کیے جائیں گے ۔