بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خواتین مریضوں کیلئے فیمیل ٹیکنیشن کی موجودگی لازمی قرار

خواتین مریضوں کیلئے فیمیل ٹیکنیشن کی موجودگی لازمی قرار

پشاور۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے خواتین مریضوں کیلئے فی میل ٹیکنیشن کی موجودگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے تشخیصی ٹیسٹوں ٗ ایکسرے ٗ ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کے دوران مریضہ کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کی موجودگی کی اجازت دیدی ہے ہسپتال ڈائریکٹر کی جانب سے تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہوں کو جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ خواتین مریضوں کے ایم آر آئی ٗ سی ٹی سکین ٗ الٹرا ساؤنڈ ٗ ایکسرے اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ صرف فی میل ٹیکنیشن ہی کریں گی جبکہ خاتون مریضہ کے ہمراہ ہر شعبے میں ایک اٹینڈنٹ کی موجودگی کی بھی اجازت دیدی گئی ہے نوٹیفیکشن میں واضح کہا گیا ہے کہ مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو ملازمت سے فارغ کر دیا جائے گا ۔