بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

باجوڑ ایجنسی میں دہشت گردی کی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاجہاں خود کش جیکٹس سمیت اسلحہ وگولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

آپریشن ردالفساد بھر پور انداز میں کامیابی سے جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف سی نے باجوڑ ایجنسی کی تحصیل مہمند کے علاقے دعاگئی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ قبضے میں لے لیا گیا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں ہتھیار، دھماکہ خیز مواد، سب مشین گنز، آر پی جی سیون شامل ہیں۔

آپریشن میں مکمل تیار خود کش جیکٹس، ریموٹ کنٹرول بم، بال بیرنگز کے 11 باکس، گرنیڈز اور مواصلاتی آلات بھی برآمد ہوئے۔