بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں خواتین کے جھگڑے نے 2افراد کی جان لے لی

پشاور میں خواتین کے جھگڑے نے 2افراد کی جان لے لی

پشاور۔تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے جاوید آباد میں خواتین کے تنازعہ پر2 فریقین کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک اور زخمی بھی دم توڑ گیا یوں جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگئی ہے پولیس کے مطابق منگل کی شام جاوید آباد میں 2 قریبی رشتہ داروں کی خواتین کے مابین لڑائی ہورہی تھی اس دوران مردوں نے کھود کو ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجہ میں ایک خاتون حلیمہ دختر شیر زمان ، شیر زمان اور علی اکبر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں مجروحہ حلیمہ علاج کی فراہمی کے دوران دم توڑ گئی جبکہ دیگر زخمی ہسپتال میں زیر علاج تھے جن میں ایک اورزخمی شیر زمان بھی ہسپتال میں دم توڑ گیا یوں جاں بحق افراد کی تعداد 2ہوگئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔