بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعظم نا اہل ہیں،شیخ رشید نے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی

وزیر اعظم نا اہل ہیں،شیخ رشید نے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی


اسلام آباد۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی جانب سے وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اثاثے چھپائے جس کی وجہ سے وہ آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے ۔

نوازشریف عوامی عہدے کے بھی اہل نہیں لہذ ا نہیں نااہل قرار دیا جائے۔سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوہے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کیس خود لڑوں گا،کیس میں صرف وزیر اعظم کو فریق بنایا ہے،انہوں نے کہا کہ غیر آئینی راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتے اسی لیے سپریم کورٹ آیا ہوں ،اسسے قبل سپیکر اور الیکشن کمیشن کے پاس بھی گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک اللہ کے پاس جانا باقی رہ گیا ہے باقی تمام فورسزسے رجوع کر چکے ہیں۔