بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟نئی بحث کا آغاز

اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟نئی بحث کا آغاز

اسلام آباد۔ وزیر اعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے پاناما لیکس کرپشن کیس میں نااہل قرار دینے کے بعدمیڈیا میں اگلے وزیر اعظم کے نام پر نئی بحث کا آغاز ہو گیا،میڈم وزیر اعظم کی گونج میں نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز شریف کا نام بھی سامنے آگیا، کلثوم نواز کے وزیر اعظم بننے سے نواز شریف کوئی وزیر اعظم ہاؤس سے نہ نکال سکے گا۔عدالتی فیصلہ سامنے آنے کے کچھ ہی دیر بعد نواز شریف نے وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا۔

اگلا وزیراعظم کون بنے گا؟اس بارے میں یقین سے نہیں کہا جاسکتا، یہاں تک کہ شہباز شریف کی نامزدگی بھی مشکوک ہے کیونکہ ان کے خلاف بھی ریفرنسز عدالت بھجوائے گئے ہیں، بہت غیریقینی صورتحال ہے۔کیا پاکستان مسلم لیگ نواز کسی اور کو رہنما کے طور پر پیش کرسکتی ہے؟ لیکن اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو خواجہ آصف یا شاہد خاقان عباسی کو موقع مل سکتا ہے۔ ایاز صادق ،احسن اقبال،چوہدری نثار علی خان ،خرم دستگیر کا بھی نام لیا جارہا ہے۔