بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پی سی بی کی شرجیل خان اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کی درخواست

پی سی بی کی شرجیل خان اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کی درخواست


لاہور۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف پر تاحیات پابندی کی درخواست کردی۔ پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہےکہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کرکٹر شرجیل خان کیس میں حتمی تحریری دلائل ٹریبونل کو ارسال کردیئے گئے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے یہ کیس مکمل ہوچکا ہے۔

تفضل رضوی نے بتایا کہ خالد لطیف کا رویہ مضحکہ خیز ہے، وہ پہلے بائیکاٹ کرتے رہے اور اب دوبارہ کارروائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز پر تاحیات پابندی کی درخواست کی ہے اور کھلاڑیوں پر مثالی جرمانوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

تفضل رضوی کا کہنا تھا کہ امید ہے ٹریبونل جلد فیصلہ سنائے گا۔

واضح رہےکہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کےالزامات کا سامنا ہے اور دونوں کھلاڑیوں کو پی سی بی نے معطل کررکھا ہے۔