بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مجھے پکڑنے والے خود نااہل ہوگئے ٗ ڈاکٹر عاصم

مجھے پکڑنے والے خود نااہل ہوگئے ٗ ڈاکٹر عاصم

کراچی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ (ن) لیگ والے نہ اسٹیبلشمنٹ کی عزت کرتے ہیں نہ اداروں کی،مجھے پکڑنے والے خود نااہل ہوگئے ہیں،63,62 پر نااہلی پر خوش ہونے والے اپنی فکر کریں، چوہدری نثار سیاست نہیں چھوڑیں گے،۔ بیرون ملک میری کوئی جائیداد نہیں یا فلیٹ نہیں،باہرگیا تو واپس آجاؤں گا۔ہفتہ کو ڈاکٹر عاصم حسین نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی فیصلہ آنے کے باوجود مزے سے گھوم رہی ہے۔

ہمیں اداروں کی عزت کرنی چاہیے،(ن) لیگ والے نہ اسٹیبلشمنٹ کی عزت کرتے ہیں نہ اداروں کی۔ چوہدری نثار نے پکڑکر میرے خلاف مقدما بنایا۔ مجھے پکڑنے والے خود نااہل ہوگئے ہیں۔ نوازشریف کی نااہلی پر لوگوں کو خوش نہیں ہونا چاہیے۔ 63,62 پرنااہلی پر خوش ہونے والے اپنی بھی فکر کریں۔ چوہدری نثار کونہیں چھوڑوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار گدی نشین نہیں ہیں،سیاست نہیں چھوڑیں گے۔نیب کو نوازشریف کی کرپشن کا پتہ تھا پھر بھی کیس کیوں نہیں بنائے ۔ نواز شریف نے حکومتی مشینری ذات کے لیے استعمال کی ۔ بیرون ملک میری کوئی جائیداد نہیں یا فلیٹ نہیں،باہرگیا تو واپس آجاؤں گا۔