بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوسرا فاسٹ اٹیک میزائل پاک بحریہ کے سپرد

دوسرا فاسٹ اٹیک میزائل پاک بحریہ کے سپرد


کراچی۔ ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسرے فاسٹ اٹیک(میزائل) کرافٹ پی این ایس ہمت کو پاک بحریہ کے سپرد کردیا گیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا کہ میزائل کرافٹ کی اندرون ملک تیاری جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم سنگ میل ہے، محفوظ بحری ماحول سی پیک کی کامیابیکیلئے بھی ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسرے فاسٹ اٹیک(میزائل) کرافٹ پی این ایس ہمت کو پاک بحریہ کے سپرد کردیا گیا ہے ۔

پاک بحریہ میں نئے جہاز کی کمیشننگ کی پروقار تقریب پی این ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ مہمان خصوصی تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ فاسٹ اٹیک (میزائل)کرافٹ کراچی شپ یارڈ میں چین کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے جو جدید ترین ہتھیاروں ہتھیاروں، سینسرز اور میزائل سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے کہا کہ میزائل کرافٹ کی اندرون ملک تیاری جہاز سازی کے شعبے میں خود انحصاری کی جانب اہم سنگ میل ہے۔ ملکی دفاع کیلیے مثر، مضبوط اور خود کفیل بحریہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف کا مزید کہنا تھا کہ محفوظ بحری ماحول سی پیک کی کامیابی کیلیے بھی ناگزیر ہے۔پی این ایس ہمت کی لمبائی 63 میٹر ہے جبکہ اس فاسٹ اٹیک کرافٹ میں نصب کیا گیا میزائل سسٹم مکمل طور پر پاکستان میں تیار کیا گیا ہے۔